ہماری قیادت کے خلاف بیان بازی عدالتی فیصلے کی توہین ہے

0 149

کوئٹہ (امروز نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ شکست خوردہ عناصر کی جانب سے ہماری قیادت کے خلاف بیان بازی عدالتی فیصلے کی توہین ہے عدالت نوٹس لیکر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان اور ہمارے صوبائی صدر کے خلاف ، وہ لوگ جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں جنہیں دو دفعہ پاکستان کی اعلی عدلیہ دھاندلی پر نااہل قرار دے چکی ہے ، بلوچستان کی عوام ایسے لوگوں کو بخوبی جانتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی بی 17 کچھی کی عوام نے الیکشن میں لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا کو بدترین شکست دی جس کی وجہ سے وہ ابھی تک صدمے کی حالت میں ہے بیان بازی کرنے والے افراد ہماری ہی جماعت کے وزیر اعظم اور وزراءکے ساتھ تصویریں لیکر خوش بھی ہوتی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری صوبائی قیادت پر الزام لگانے والے جواب دیں کہ وہ کس منہ سے ہماری جماعت کے چیرمین ، وزیر اعظم اور قیادت کے پاس جاکر درخواستیں کرتے ہیںاور تصویریں لیتے ہیںاور پھر ہماری ہی قیادت کے خلاف بیان بازی اور تنقید کرتے ہیںبلوچستان کی عوام باشعور سمجھدارہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کو اپنی صوبائی و مرکزی قیادت مکمل بھروسہ و اعتمادہے الیکشن میں دھاندلی کرنے والے افراد کے خلاف ہم نے معزز عدالت سے رجوع کیا ہے انشاءاللہ تیسری دفعہ بھی دھاندلی کرنے والے افراد کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.