بلوچستان میں سیلاب سے یکم جون تا 16اگست جاں بحق افراد کی تعداد 202ہوگئی

0 138

 کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے باعث یکم جون سے 16اگست تک جاں بحق افراد کی تعداد 202ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد، 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں جبکہ صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 22ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، پشین اور سبی میں ہوئی ہیں جبکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہلاک مویشوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

بارشوں میں 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں اور 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.