صوبے میںجہاں ندی نالوں ،دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ، وہاں پولیس ،پی ڈی ایم اے ہائی الرٹ رہیں ،میر ضیاء اللہ لانگو

0 159

کوئٹہ صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری تیز بارشوں کے پیش نظر بلوچستان پولیس،لیویز کو امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مشیر داخلہ نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم اے کے ٹیموں کے ساتھ ساتھ اہلکار بھی امدادی سرگرمیوں میں ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں اورشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ تیز بارشوں والے علاقوں میں افسران ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں اورٹریفک اہلکار بارش میں پھنسے شہریوں کو ہر ممکن مدد اور راہنمائی فراہم کریں۔

مشیر داخلہ نے کہاکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع جہاں ندی نالوں یا دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے وہاں پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اضافی ٹیموں کو تعینات رکھا جائے۔ مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ٹریفک افسران بارش میں شاہرات پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ذاتی نگرانی میں خصوصی اقدامات یقینی بنائیں اورٹریفک افسران بارش کے دوران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ وزٹس کرکے ٹریفک کی ہموار روانی کا جائزہ لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.