کیسکو نے بجلی کے بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،میر علی بخش بگٹی

0 134

سبی واپڈا چوروں اور نادہندگان کی شامت آگئی ہے کیسکو سبی کی جانب سے بجلی کے بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ،واپڈا نادہندگان کسی بھی پریشان سے بچنے کے لئے اپنے بلز فوری طور پر جمع کرادیں ۔ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او کیسکو سبی میر علی بخش بگٹی نے اپنے آفس میں چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر لائن سپرنٹنڈنٹ جلال الدین جاموٹ، لائن سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد اسحاق بنگلزئی،لائن سپرنٹنڈنٹ غلام حسین آرائیں، شاہد امان گشکوری اور دیگر موجود تھے ۔

ایس ڈی او کیسکو میر علی بخش بگٹی نے کہا کہ مختلف علاقوں میں بجلی نادہندگان کے خلاف سخت کاروائی شروع کیا جارہا ہے ،ریکوری مہم کے سلسلے میں مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے چھاپہ مار ٹیم مار تشکیل دی گئی ہے جو بقایات جات کی ادائیگی نہ کرنے والوں اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا صارفین کے ذمہ بقایاجات کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،بقایا جات کو بر وقت جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ صارفین ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بقایاجات کو فوری طور پر ادائیگی کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں پر کڑوروں روپے بقایا جات ہیں جبکہ زرعی ویلوں اور بیشتر کمرشل و گھریلو صارفین بھی واپڈا کے نادہندگان ہیں جن سے وصولی کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں اور نواحی علاقوں میں آپریشن شروع کریں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.