بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک

0 97

نئی دہلی: بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے فوری بعد گرکرتباہ ہوا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں سات افراد سوار تھے۔ جائے حادثہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ہیلی کاپٹر ہندو یاتریوں کو لے کر جا رہا تھا جو ممکنہ طورپر تکنیکی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.