کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

0 111

الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیئے۔

الیکشن کمیشن میں کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی کے باعث انتخابات ملتوی کردیئے جب کہ آانتخابات کے لیے آئندہ کی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹرز کا تحفظ اولین ترجیح ہے، 15دن بعد دوبارہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فیڈ بیک لیا جائے گا۔

کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتکابات 24 جولائی کو ہونا تھے تاہم پہلے سیلاب اور پھر سیکیورٹی انتظامات کے باعث اسے کئی مرتبہ ملتوی کیا جاچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.