اب پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کو چائے پلائی جائے گی وہ بھی مفت

0 143

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق ملک کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں۔

پاکستان کے ایئر پورٹس پر فضائی مسافروں کو مفت چائے لانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئر پورٹس پر مسافروں کو سہولت دی جائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں ہوائی اڈوں پر سروسز کا آغاز کردیا جائےگا، مختلف کمپنیوں سے اس حوالے سے ٹینڈرز طلب کرلیے ہيں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.