پاک ایران بارڈر کی بندش سے ہزاروں لوگ بیروزگار، بازارچہ ٹرمینل کھولنے میں مقتدر حلقے رکاوٹ

0 47

نوکنڈی  پاک ایران سرحدی علاقہ تفتان بازارچہ گزشتہ ایک سال سے بندہونے کی وجہ سے کاروباری حلقے اور سینکڑوں مزدوروں کے گھروں میں چولہے بجھ گئے، یاد رہے کہ پاکستانی سرحدی شہر تفتان جوکہ پاک ایران کے بارڈر پر واقع ہے جہاں ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی زیروپوائنٹ بازارچہ راہداری گیٹ اور پاسپورٹ گیٹ سے وابستہ ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ ہواہے نامعلوم وجوہات کی بناپر بازارچہ اور راہداری گیٹ کو بند کردیا گیا ہے جس سے کاروباری حلقوں مزدوروں اور مقامی آبادی کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے حالانکہ حکومت پاکستان کی جانب سے بازارچہ کے لئے نیا اور سہولیات سے آراستہ ٹرمینل کروڑوں روپے کے فنڈز سے گزشتہ سال تعمیر کیا گیا تھا اور کئی بار اس کا افتتاح کرنے کا اعلان ہوا مگر باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ ادارے بازارچہ کھولنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، پاک ایران سرحد تفتان کے لوگ چھے مہینوں سے متواتر احتجاج کررہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی، جس سے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اہالیاں ضلع چاغی نے حکومت بلوچستان اور ملکی اداروں سے اپیل کی ہے کہ پاک ایران سرحدی بارڈر تفتان کاروبار پوائنٹ بازارچہ اور راہداری گیٹ کو فوری طور پر بحال کرکے کاروبار کے لئے کھول دیا جائے تاکہ یہاں کے لوگ باعزت طریقہ سے اپنے گھروں کے چولہوں کو روشن کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.