مسلح ڈاکوؤں نے کراچی کے شادی ہال میں آئے مہمانوں کو لوٹ لیا

0 65

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں شادی ہال میں میں آئے مہمانوں کو لوٹ لیا۔

 شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 13 میں واقعہ شادی ہال میں دو مسلح ڈاکوؤں نے ایک درجن سے زائد مہمانوں کو سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ شادی ہال کے باہر کھڑی اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور ہال میں لگے سی سی ٹی وی فویٹج اپنے ہمراہ لے گئی، واقعہ شادی کی تقریب کے اختتام کے وقت پیش آیا

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.