موجودہ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،مٹھا خان کاکڑ

0 120

موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی اور عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے
ژوب (امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس مقصد کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے حلقے میں مختلف زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی اور عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، عوام کی خدمت کا سفر جاری ر ہے گا۔انہوں نے کہا کہ آنیوالے دن ترقی خوشحالی کی نوید ژوب کو لے کر آئیںگےلیکن بدقسمتی سے پیچھلے تیس سالوں سے ژوب پر حکمرانی کرنے والوں نے علاقے کے لئے کچھ نہیں کیا۔جس کی وجہ سے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نےعہد کر رکھا ہے کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے اور تمام زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل برداشت نہیں کرینگے اور نہ سست روی کا اجازت دینگے۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے مزید کہا کہ یہ باپ پارٹی کی منشور ہے کہ عوام کے مسائل کا حل ا ور بہتر سہولیات کی فراہمی پہلی ترجیح ہے،ہم نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور اس بات کا ثبوت زیر تعمیر ترقیاتی منصوبے ہیں جو بلوچستان کے ہر علاقے میں نظر آتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.