آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) کے سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری چیئرمین شبیر حسین طوری ،وائس چیئرمین سید طلعت عباس شاہ ،سینئر وائس چیئرمین اعجاز بٹ ،ودیگر عہدیدارو ں کا بلوچستان کے سینئر بزرگ صحافی این این آئی نیوز ایجنسی بلوچستان کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

0 112

اسلام آباد(امروز نیوز)آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) کے سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری چیئرمین شبیر حسین طوری ،وائس چیئرمین سید طلعت عباس شاہ ،سینئر وائس چیئرمین اعجاز بٹ ،مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی، سید امتیاز حسین شاہ ودیگر عہدیداروں نے بلوچستان کے سینئر بزرگ صحافی این این آئی نیوز ایجنسی بلوچستان کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم شعبہ صحافت میں اہم مقام رکھنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے حقوق کی علمبردارتھے جنہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ صحافت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ان کی وفات پر پیدا ہونے والاخلا کبھی پر نہیں ہوسکتا سینئر صحافی عاشق علی بٹ کی وفات پر ملک ایک نڈر قلم کار سے محروم ہوا ہم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اے پی جے سی کے مرکزی عہدیداروںنے بلوچستان کے سینئر بزرگ صحافی نیوز ایجنسی بلوچستان کے بیورو چیف عاشق علی بٹ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ملک بھر کے صحافی برادری آپ کے ساتھ ہے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ مرحوم کو جنت الفرودس میں اعلیٰ درجات عطاء فرمائیں اور پسماندگا ن کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.