سیکرٹری بلدیات کی ہدایت پر انسپیکشن ٹیم نے ڈھاڈر میں میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی اسکیمات کا معائینہ کیا
بولان(امروز نیوز)سیکرٹری بلدیات کی ہدایت پر انسپیکشن ٹیم نے ڈھاڈر میں میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی اسکیمات کا معائینہ کیا ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے عوام کو فائدہ ہوااسکیمات میں کوتائی کسی صورت قبول نہیں کرینگے عوامی اسکیمات کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے ڈائریکٹرٹیکنیکل بلدیات اختر بلوچ کی ڈھاڈر میںترقیاتی کاموں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل بلدیات اختر بلوچ بمعہ ٹیم نے گزشتہ روز ڈھاڈر میں میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کا دورے اور معائینہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف ایریا ز جن میں ڈھاڈر ،رندعلی ،محلہ باغات،شاہی چوک بنگلزئی محلہ دیگرشامل تھے کا تفصیلی معائینہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر گل منیر مگسی،قبائلی رہنماء پی ٹی آئی کے تحصیل صدر حاجی میر ریاض احمد رند بھی تھے اختر بلوچ نے اپنے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی کاموں کے لیئے خصوصی طور پر حکمت عملے طے کرتے ہوئے عوام کے معیار زندگی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی اور ترقیاتی اسکیمات کے معیارپرچیک اینڈ بیلنس کو برقرار رکھا گیا ہے اس ضمن میں ترقیاتی کاموں میں کوئی غفلت ہر گز برداشت نہیں کرینگے ڈھاڈر میں پایہ تکمیل ترقیاتی کاموں کی کارکردگی تسلی بخش ہے شہر میں علاقائی ترقیاتی کاموں کو معیاری اور عوامی امنگوں کے عین مطابق تکمیل دیا گیا جس سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ۔