میلبورن رینی گیڈز اور میلبورن سٹارز کے درمیان بگ بیش لیگ کا فائنل (آج) کھیلا جائیگا

0 143

میلبورن(امروز نیوز) میلبورن رینی گیڈز اور میلبورن سٹارز کے درمیان بگ بیش لیگ کا فائنل (آج) اتوار کو میلبورن میں کھیلا جائیگا۔ میلبورن رینی گیڈز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں اس سے قبل میلبورن سٹارز نے ہوبارٹ ہریکنز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر بگ بیش لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ میلبورن رینی گیڈز نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سڈنی سکسرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور اب دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان لیگ کا فائنل میچ (آج) اتوار کو میلبورن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.