محکوم قوموں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے متحد ہوکر جدوجہد کرے ، اسلم رئیسانی

0 113

کوئٹہ ( امروز ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے بلوچ وپشتون قوم پرست سیاسی جماعتوں واکابرین سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ محکوم قوموں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے متحد ہوکر جدوجہد کرے ،بلوچستان کے تاریخی حقوق کیلئے جدوجہد سب کا ایجنڈاہے ،ملک میں سیاست گزشتہ73سالوں سے اسٹیبلشمنٹ کی زیر اثر ہیں ،فیڈریشن کی مضبوطی وقت کی اہم ضرورت ،بین الاقوامی حالات سازگار نہیں ہے اگر اسی فیڈریشن کونقصان پہنچا تو کسی کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا،

آزاد سیاست آسان کام نہیں تاہم احتجاجاََ اپنے دوستوں ،ساتھیوںسے آزاد سیاست کررہاہوں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ نواب محمداسلم رئیسانی نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو این جی اوز تو نہیں کہہ سکتا البتہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی جماعتوں میں بہت زیادہ اثر ورسوخ ہے اور ہر جماعت میں اسٹیبلشمنٹ کے لوگ موجود ہیں جو پارٹی پالیسیوں پراثرانداز ہوتے ہیں انور ساجدی ٹیکنیکل طریقے سے صحیح ہے تاہم میری رائے مختلف ہیں 2013ءسے میں آزاد حیثیت سے سیاست میں حصہ لے رہاہوں میری خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں محکوم قوموں کیلئے اکھٹے ہوجائیں

،اے این پی ،بی این پی ،نیشنل پارٹی ،ڈاکٹرحئی کی جماعت ہو تمام میرے لئے قابل احترام ہے ،پروگرام اور سیاسی ایجنڈا سب کاایک ہے کہ بلوچستان کے تاریخی حقوق کیلئے جدوجہد کرناہے لیکن پھر بھی اکھٹے نہیں ،آزاد سیاست کرنا کوئی آسان کام نہیں تاہم میں احتجاجاََ آزاد سیاست کررہاہوں یہ الفاظ میں نے کبھی اخبار میں نہیں کہے کہ میں احتجاج کررہاہوں اپنے دوستوں ،عزیزوں سے کیونکہ اس فیڈریشن میں اپنے حق کیلئے سب کو چاہےے کہ وہ اکھٹے ہوں اور مشترکہ جدوجہد کرے تاکہ ایک سیاسی عمل بنیں گزشتہ 73سالوں سے ہماری سیاست اسٹیبلشمنٹ کی زیر اثر ہیں ،جب پتہ نہ ہوں کہ کون شخص ہیں

جو ٹکٹ لے کر سینیٹر بن رہاہے تو افسوس ہوتاہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کو یکجا کرنے کیلئے میں نے بہت کوششیں کی خصوصاََ سرداراخترجان مینگل اور بی این پی کے دیگر ساتھیوں ،نیشنل پارٹی کے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے جماعت کے دوستوں سے بات کی ہے دونوں طرف میرے عزیز ہے ،جب میں پاکستان نیشنل پارٹی میں تھا تو اس وقت بھی کوشش کی تھی لیکن پھر انور ساجدی کی بات یاد آتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کبھی نہیں چاہتی کہ پسماندہ اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوں ،ہم چاہتے ہیں

کہ فیڈریشن مضبوط ہوں تمام دوستوں سے اپیل ہیں کہ وہ اکھٹے ہوکر جدوجہد کریں موجودہ قومی وبین الاقوامی حالات میں فیڈریشن کونقصان پہنچا تو کوئی فائدہ مند نہیں ہوگا فیڈریشن وقت کی ضرورت ہے اسٹیبلشمنٹ کے سیاست پر اثرانداز ہونے سے فیڈریشن کو نقصان پہنچ رہی ہے ،سیاسی جماعتیں فیڈریشن کو نقصان نہیں پہنچا رہی بلکہ اپنی جدوجہد میں مصروف ہیں ،سیاسی جماعتوں میں پلانٹڈ لوگ حالات خراب کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.