صحافیوں کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں، صادق سنجرانی

0 140

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی اطہر متین پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں

۔اپنے بیان میں صادق سنجرانی نے کہاکہ صحافیوں پر اس قسم کے حملے قابل افسوس ہیں۔انہوںنے کہاکہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے سماءٹی وی کے سینئر صحافی اطہر متین کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی

۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرسید یوسف رضا گیلانی نے بھی سماءٹی وی کے سینئر صحافی کی ہلاکت پر اظہار افسوس اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.