بلوچستان کے وکلاءکا عدالتوں کا بائیکاٹ
کوئٹہ(امروز نیوز) بلوچستان بار کونسل کی کال پر وکلاءنے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل نے لورالائی بار کے رکن صادق علی زئی کے خلاف لورالائی پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے خلاف منگل کو بلوچستان بھرمیں عدالتوں کے بائیکاٹ کی کال دی تھی جس پر آج کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے سائلین کومشکلات اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔