بلوچستان ہا ئی کورٹ کی گوشت مارکیٹ کیس میںدرخواست گزار کو ایک ہفتے بعد پروپوزل کے ساتھ آنے اور تمام افراد واجب الادا کرایہ 5 اپریل تک جمع کروانے کی ہدایت

0 114

کوئٹہ(امروز نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ میں گوشت مارکیٹ کو پارکنگ پلازہ میں بدلنے سے متعلق درخواست کی جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن غلام فاروق لانگو، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر کاسی، عدنان بشارت ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئےے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ سنگین ہے، یہاں کی حالت پورے ملک میں سب سے خراب ہے، ایسے اقدامات کریں کہ لوگ زیادہ متاثر نہ ہوں، درخواست گزار نے کہا کہ پلازہ بنانے میں سالوں سال لگادیے جائےں گے اور ہمیں بے روزگار کردیں گے، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن غلام فاروق لانگو نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے بیپرا رولز پر عمل کرنا ہے، پارکنگ پلازہ میں ایک فلور دوکانداروں کیلئے رکھیں گے، پارکنگ پلازہ میں ایک ہزار گاڑیوں کی گنجائش کا منصوبہ بنارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں انڈر ٹیکنگ دیں دو سال کے اندر پلازہ بناکر دیں گے، ہم نے یونیورسٹی کے 25 طلباءکو انٹرنشپ پر بھرتی کیا ہے، ان طلباءکو شہر میں بہتری لانے کیلئے مختلف ٹاسک دیئے ہیں، بعدازاں عدالت نے درخواست گزار کو ایک ہفتے بعد پروپوزل کے ساتھ آنے اور تمام افراد واجب الادا کرایہ 5 اپریل تک جمع کروانے کی ہدایت کی ،عدالت نے مزید ہدایت کی کہ کرایہ ادا نہ کرنے والوں سے جگہ فوری خالی کرائی جائے،جس کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نے پارکنگ پلازہ کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.