ضلع ڈیرہ بگٹی میں چارگیس فیلڈز ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کمپنیاں یہاں کے مقامی لوگوں کے بہتر نظام زندگی کے لئے کام اور یہاں کے عوام کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کرتے رہینگے،جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی
ڈیرہ بگٹی( امروز نیوز)جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں چارگیس فیلڈز ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کمپنیاں یہاں کے مقامی لوگوں کے بہتر نظام زندگی کے لئے کام اور یہاں کے عوام کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کرتے رہینگے نوابزادہ گہرام بگٹی نے یہ گفتگو زین لوٹی میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے قائم کئے گئے فری آئی کیمپ کے دورے اور کمپنی حکام سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر انھوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے انشااللہ اب اپنے ڈیرہ بگٹی کے عوام اور اپنے ملک کے لئے شب و روز کام کریں گے انہوںں نے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی عیادت کی اور فری میڈیکل کیمپ کے ڈاکٹروں کی انسان دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین عمل ہونے کے ساتھ ساتھ انسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔