اساتزہ کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہے ظہوربلیدی
کوئٹہ(امروز نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و ہائر ایجو کیشن میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پرنسپلز ، لیکچررز اور اساتذہ کی تعیناتی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہے ۔ تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کی تربیت میں کوئی کسر چھوڑی نہیں رکھی جائے گی ۔ کالجز کے پرنسلز اور اساتذہ تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنی تربیت کو اپنے اداروں کی بہتری اور طلباءکی ذہنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدار کرنے کیلئے بروئے کار لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اکیڈمی فار کالجز ٹیچرز کے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ ، ڈائریکٹر جنرل ایل آئی ڈویژن ہائر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد فدا حسین ، جوائنٹ ڈائریکٹر بلوچستان اکیڈمی فار کالجز ٹیچرز پروفیسر شبانہ سلطان ، ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی کے علاوہ دیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجو د تھے ۔ صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن نے کہا کہ تربیت کسی بھی شخص کی خدادا صلاحیتوں کو نکھارنے اور درپیش چیلنجز و حالات سے نمٹنے میں کار آمد ثابت ہوتی ہے ۔ اساتذہ کرام تعلیمی اداروںمیں طلباو طالبات کی ذہنی قابلیت میں اضافہ کرنے ، انہیں تعلیم دوست اور شعور دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کریں ۔ تعلیمی اداروں میں نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں ضروری ہےں ان سر گرمیوں سے طلباءکا تعلیمی ماحول کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا اور ان کے ذہن پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوںنے کہا کہ تربیتی پروگراموں کا مقصد پرنسپلز اور اساتذہ کرام کی تربیت کرکے تعلیمی شعبے میں بہتری لانا ہے اور اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے سے تعلیمی ترقی او فروغ کے علاوہ تعلیمی اداروں کی کار کردگی بہتر ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ محدو د وسائل کے باوجود کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہے ہیں اور تربیت مکمل کرنے کے بعد اساتذہ تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر اندازمیں بروئے کار لاسکتے ہیں ۔ تقریب سے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ ، ڈائریکٹر جنرل ایل آئی ڈویژن ہائر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد فدا حسین ، جوائنٹ ڈائریکٹر بلوچستان اکیڈمی فار کالجز ٹیچرز پروفیسر شبانہ سلطان ، ڈائریکٹر کالجز ربابہ حمید درانی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں صوبائی وزیرنے تربیت مکمل کرنے والے پرنسپلز اور اساتذہ کرام میں اسناد تقسیم کیئے ۔