بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بی ٹیوٹا کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا،صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سردار سرفراز ڈومکی

0 126

کوئٹہ(امروز نیوز) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سردار سرفراز ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بی۔ٹیوٹا کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ،سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور ،سیکرٹری انڈسٹریز ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر،چیمبرآف کامرس کے ممبر، ڈائریکٹر مین پاور ٹریننگ ،ڈائریکٹر نیوٹیک، منیجنگ ڈائریکٹر بی ٹیوٹا و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایجنڈا کے تحت مختلف اہم امور اور نقاط زیر غور لائے گئے۔ جن میں پچھلے اجلاس کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ نیشنل TVET پالیسی کے نفاذ پر غور وخوص ہوا۔ بی۔ ٹیوٹا کے گریڈ 1 سے لیکر 15 اور گریڈ 16 سے لیکر اس سے اوپر کے سروس رولز کی منظوری بی۔ٹیوٹا کے تحت بلوچستان بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام کی منظوری ،بی۔ٹیوٹا ایکٹ کے سیکشن 7(B)کی روشنی میں بی۔ٹیوٹا انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری ،بی۔ٹیوٹا کیلئے گریڈ 20 کے برابر منیجنگ ڈائریکٹر کی آسامی کی تخلیق، بی۔ٹیوٹا ایکٹ کے سیکشن 7(D) کی روشنی میں سیکرٹری محنت وافرادی قوت کی سربراہی میںآئین کیلئے بی۔ٹیوٹا سٹیرنگ کمیٹی کی منظوری بی۔ٹیوٹا کے ا سٹاف کی تقرری تک ایس۔ڈی۔پی اسٹاف کی بی۔ٹیوٹا کو منتقلی سمیت دیگر نقاط بھی زیر غور لائے گئے۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے اجلاس کے شرکا ءکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے ایجنڈے پرجلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ ایک ہفتہ کے اندر وزیراعلیٰ بلوچستان کو رپورٹ پیش کی جاسکے۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت کا کہنا تھاکہ بی۔ٹیوٹا کی ٹیکنیکل بنیادوں پر جتنے بھی مسائل ہیں ان سے نمٹنا نہایت ضروری ہے۔ سردار سرفراز چاکر ڈومکی کا مزید کہنا تھاکہ بی۔ٹیوٹا کو مزید فعال بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ اس ادارے کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرکے بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تعلیم دینے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.