پولیو جیسے موذی مرض کے سد باب کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی

0 137

کوئٹہ(امروز نیوز)کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے سد باب کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ اس بیماری سے متاثرہ بچے زندگی بھر کے لیے اپاہج ہو جاتے ہیں اسی لئے حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے نہاےت سنجےدہ ہے اورہنگامی بنیادوں پراور تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ معاشرے کو اس موذی مرض سے نجات دلا ئی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ٹاسک فورس کی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی ،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبد اللہ شفقت شاہوانی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کوئٹہ ،پشین، قلعہ عبد اللہ کے علاوہ یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے عہدےداران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈویژنل ٹاسک فورس نے گزشتہ ہونے والی پولیو مہم کی کارکردگی اور حاصل شدہ نتائج کے حوالے سے مرتب رپورٹ پیش کی اور کوئٹہ بلاک کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرکمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہاکہ تینوں اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنر اپنی زیر نگرانی ماہ اپرےل مےں ہونے والی انسدادپولےو مہم کو چلائیں اور تمام یونین کونسل کے عملے کو ہدایت جاری کی کہ وہ ہر علاقے کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائےںاور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کہیں کسی نے کوئی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہا کہ ہم سب نے مل کرنہ صر ف موجودہ نسل کو اس موذی مرض سے نجات دلانی ہے بلکہ آہندہ آنے والی نسلوں کو بھی اس مہلک مرض سے محفوظ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ انسدادپولےو مہم کی خصوصی طور پر نگرانی کرےں گئے اور دوران مہم اگر کسی کو کہےں پرکسی بھی قسم کی دشواری ےا مشکل پےش آئے تو وہ فوری طور پر اس کا ازالہ کرےں گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.