مریضوں کو شناختی کارڈ پر OPD سلپ جاری ہوتا ہے

0 155

(امروز نیوز)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے پریس ریلیز کے مطابق حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایت کے مطابق بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ System Hospital Management Information پر شفٹ ہوگیا ہے جس کے تحت ضرورت کے مطابق او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شناختی کارڈ پر OPD سلپ جاری ہوتا ہے جس کے تحت ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کا ضروری ڈیٹا ہوتا ہے افغان مہاجرین سمیت دیگر مہاجروں کو انکے کارڈ ز پر تمام طبی سہولیات میسر ہیں اس سسٹم کا مقصد ہسپتال میں طبی سہولیات لینے والے تمام مریضوں کامکمل ڈیٹا محفوظ کرنا ہے ۔ شروع میں مریضوں کو کچھ وقت مشکلات درپیش ہورہی ہیں مستقبل کے پلاننگ کے لئے ضروری ہے کہ ایک مکمل ڈیٹا دستیاب ہوتوپلاننگ صحیح ہوسکتی ہے ۔ ادویات کی خریداری اور سپلائی کو بھی کمپیوٹر سسٹم کے ڈیٹا سے مشروط کیا جارہا ہے بی ایم سی ہسپتال میں سب سے پہلے QUEسسٹم متعارف کرایا گیا ہے ۔ جس کے تحت ہسپتال میں آنے والے مریض خود کار سسٹم کے تحت ٹوکن اور او پی ڈی ٹکٹ حاصل کر رہے ہیں اس سسٹم سے او پی ڈی کی رش میں نظم وضبط بحال کرنے میں مدد مل رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.