پھول ہمیشہ ایک اچھا پیغام دیتے ہیں
کوئٹہ(امروزنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اورماڑہ کے علاقے میں پیش آنے والے ناخوشگوارواقعہ کے بعد بھی پرعزم ہیں حکومت کی ذمہ داری ہر لحاظ سے اپنی عوام پر بنتی ہے،پودے اور پھول ہمیشہ ایک اچھا پیغام دیتے ہیںروزانہ کی بنیادوں پر پھول اگانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،کوئٹہ میں پھولوں کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کا مقصد عوام کو تفریح کے مواقع دینا ہے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لان میں منعقدہ پھولوں کی نمائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال ،عبدالرو ف رندبھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کا موسم آئیڈیل ہے قلات سے زیارت تک کوئی بھی پودا اگا سکتے ہیںبلوچستان میں ایسے پودے اگائے جاتے ہیں جنکی اہمیت دنیا میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 سال بعد صوبے میں ایسی تقریب ہورہی ہے ،زراعت سے بلوچستان کے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے گلف میں قریب ترین خطہ ہم ہے جہاں زیادہ پودے اگائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے کے لوگ یہاں آئے بلوچستان کا دورہ کریںاچھے پودے اگانے سے دبئی سمیت دیگر شہروں میں کاروبار کیا جاسکتا ہے۔جام کمال خان نے کہا کہ ہر سال ایسے ایونٹ منعقد کرنے اورپھول،پودوں سمیت پارکس بنانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیںکوئٹہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔