پی ٹی آئی مردہ لاش بن چکی ، سلیکٹڈ حکمران نے قوم کو مایوس کیا : حافظ حمد اللہ

0 266

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی مردہ لاش بن چکی ہے رونا پیٹنا بے سود ہے جعلی خط کا سہارا لینے کے بجائے عمران نیازی اپنے دور اقتدار کی کارکردگی عوام کو بتائیں انکی ناقص طرز اقتدار نے ملک و قوم کو مصائب و مشکلات سے دوچار کیا ریجیکٹڈ حکمران امریکی مداخت کا ڈھنڈورا پیٹ کر اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کی ناکام کوشش کررہاہے قوم انکا محاسبہ کریں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ عمر گلشن مصطفی بہارہ کہو اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ پیغام قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت کے رہنما قاری سہیل احمد عباسی اور دیگر علماکرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ سابقہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف شروع کی جانے والی تحریک اللہ کی فضل اور عوام کی طاقت سے منطقی انجام تک پہنچایا ہم نے عوام کے ساتھ پہلے دن وعدہ کیاتھا کہ انہیں ناجائز اور ظالم حکومت سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو وفا نہ کرنے والے سرٹیفائیڈ جھوٹوں کی مزید جھوٹے کہانیوں پر عوام کو اعتماد نہیں رات کی تاریکیوں میں منعقدہ میوزیکل شوز کو جلسوں کا نام دے کر قصے کہانیاں سنانے والے فنکار عوام کو ورغلانے کی بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انکے کرتوتوں اور کرپشن و رشوت خوریوں سے جلد پر دہ ہٹایا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.