ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 12 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 907 ہو گئی ہے
کوئٹہ (امروز نیوز)
ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 12 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 907 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 42989 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 318 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 280 اور پنجاب میں 260 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 37، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 318 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 280 اور پنجاب میں 260 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 37، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1824 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 12 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 864 کیسز 3 ہلاکتیں، پنجاب 762 کیسز 8 ہلاکتیں، بلوچستان 148 کیسز ایک ہلاکت، اور اسلام آباد سے مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 864 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 4679 کورونا کےٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 864 نئےکیسز آئے اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 17241 اور ہلاکتیں 280 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ آج 280 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے۔
پنجاب سے آج اب تک کورونا کےمزید 762 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 15346 ہوگئی ہے جب کہ 260 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں آج اب تک کورونا کے مزید 148 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔
ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2692 ہوگئی ہے جب کہ 37 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 454 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 997 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 113 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں اتوار کو کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 318 ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اتوار کو صوبے میں کورونا کے مزید214 کیس سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6 ہزار 61 ہوچکی ہے۔
کے پی میں 1783 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔