ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کا دورہ مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کا دورہ

0 219

کوئٹہ :  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ  نے مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کی طرف سے نشاندہی کی گئی کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتال شام اور رات کی شفٹ میں خدمات فراہم نہیں کرتا۔ پورے ہسپتال خصوصاً گائنی ڈلیوری یونٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کے لیے ڈی سی کوئٹہ نے ہسپتال کے لیے سولر سسٹم کا انتظام کیا جو ایک ہفتے میں نصب کر دیا جائے گا اورپورا ہسپتال عوام کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا۔
‎ مزید برآں، ڈی سی کوئٹہ نے نئے یونٹس کی تعمیر کا مسئلہ حل کیا جس میں 10 بستروں پر مشتمل گیان وارڈ کی تعمیر، بلڈ بینک کی تعمیر اور لیبارٹری کی تعمیر، شعبہ ریڈیولوجی کی تعمیر اور ہسپتال کی مرمت اور مکمل تزئین و آرائش شامل ہے۔ ایکس ای این سی اینڈ ڈبلیو اور سرکاری ٹھیکیدار نے یقین دلایا کہ ان سکیموں کی تعمیر کل سے شروع ہو جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.