ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو ضمانتیں ملنا ہم سب کیلئے خطرہ ہے : مرتضیٰ وہاب

0 238

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان  مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو ضمانتیں ملنا ہم سب کیلئے خطرہ  ہے۔

کراچی میں پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صدر دھماکے کے ملزم اللہ ڈنو کو پچھلے سال قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا تھا لیکن اسے عدالت سے ضمانت ملی جب کہ سی ٹی ڈی کے پاس ثبوت تھے کہ یہ ملزم دہشتگردی کے واقعات میں  ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ان لوگوں کے خلاف ریاست مخالف کارروائیوں کی دفعات لگی ہیں اگر  انہیں ضمانتیں دی جائیں گی تو یہ ہم لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے خلاف  سنگین نوعیت کے الزامات  ہیں تو ضمانت کی پالیسی کو دیکھا جائے، عدالتوں سے درخواست ہے کہ اس طرح کے کیسز میں ریاست کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کا اکثر  حکومت کے سامنے مؤقف ہوتا ہےکہ کارروائی کے بعد لوگ عدالتوں سے چھوٹ جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.