سشانت سنگھ راجپوت کے 2 مداحوں نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
بولی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر ایک بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی, میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔
اداکار نے تین ملازمین اور ایک دوست کی موجودگی میں 14 جون کی دوپہر کو اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے خود کو پھندے پر لٹکایا تھا۔
ان کی پوسٹ مارٹم بھی 15 جون کو جاری کی گئی تھی، جس میں دم گھٹنے کو ان کی موت قرار دیا گیا تھا.
اور 15 جون کو ہی ان کی آخری رسومات ادا کردی گئی تھیں۔
سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی کے بعد جہاں بھارت کے سیاسی، سماجی, اور شخصیات صدمے میں ہیں،
وہیں عوام میں بھی ان کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ ہے۔
جس وقت 15 جون کو سشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں.
عین اسی وقت صدمے میں ان کے کزن کی بیوی سودھا دیوی بھی چل بسی تھیں.