دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹریفک جام جو 10 دن تک جاری رہا

0 171

اگر آپ کسی بڑے شہر میں رہتے ہیں تو ٹریفک جام سے ضرور واقف ہوں گے، عمومی طور پر ٹریفک جام چند منٹوں میں کھل جاتا ہے لیکن اگر کوئی خاص موقع ہو تو  یہ کئی گھنٹوں پر بھی محیط ہوسکتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ چین میں سنہ 2010 میں ایک ایسا ٹریفک جام بھی لگا تھا جو پورے 10 دن تک چلتا رہا۔  یہ ٹریفک جام چائنہ  نیشنل ہائی وے 110  پر بیجنگ تبت ایکسپریس وے پر اندرونی منگولیا میں لگا تھا ۔  یہ جام 13 اگست 2010 کولگنا  شروع ہوا جس نے ہزاروں گاڑیوں کی رفتار سست کردی اور ان کی 100 کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں، اگلے دس دن تک جاری رہنے والا یہ ٹریفک جام اتنا شدید تھا کہ بعض لوگ پورے دن میں اپنی گاڑی کو صرف ایک کلومیٹر تک ہی چلا پائے۔ جو گاڑیاں نکلتیں ان کی جگہ نئی گاڑیاں آکر پھنستی رہتیں، بعض گاڑیاں تو پورے پانچ دن تک بھی اس دس روزہ ٹریفک جام میں پھنسی رہیں۔ اسے دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹریفک جام بھی قرار دیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.