کوئٹہ کی 10یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم آغازکل سے شروع ہوگی ایک لاکھ دس ہزار بچوں کو ویکسن کا ہدف مقرر

0 100

(امروز نیوز)

کوئٹہ۔ پولیو ایمر جنسی سینٹر کے کوآرڈینیٹر راشد رزاق کے مطابق  انسداد پولیومہم میں 541ٹیمیں حصہ لینگی، موبائل ٹیم میں 395جبکہ34  فکسڈ ٹیمیں بھی شامل ہیں
کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے چار ماہ کی معطلی کے بعد کوئٹہ کے مخصوص دس علاقوں میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع ہورہی ہے سب سے پہلے کوئٹہ کے نکاسی آب کے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کیونکہ پولیو وائرس کے نمونے جمع کرنے کی جگہیں ان علاقوں میں موجود ہیں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے مثبت ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے خطرے کا باعث ہے۔حکومت بلوچستان اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے تجویز کردہ تمام ہدایات اور ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کو یقینی کیلئے پولیو ٹیم کو سینیٹائزر اور ماسک سمیت ضروری اشیا مہیا کی جائے گی جبکہ 500 سے زائد پولیو ورکرز کو بھی تربیت دی گئی ہے کہ وہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو کیسے روکیں۔ فیلڈ میں جانے سے پہلے ہر ایک فرنٹ لائن کارکن کے لئے درجہ حرارت کی جانچ کی جائے گی۔
پاکستان اپنے ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ ساتھ پولیو سے متاثرہ دو ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کو اس وقت پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ رواں سال میں اب تک پولیو کے 60 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں خیبر پختونخوا سے 21، سندھ سے 20، بلوچستان سے 15 اور پنجاب میں 3 شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.