صومالیہ میں طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا

0 124

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام 30 مسافروں کو بچالیا گیا۔

جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں بظاہر لینڈنگ پر پلٹنے کے بعد جہاز کو الٹا دیکھا جاسکتا ہے، طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور فوراً ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کری۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ فوکر 50 جوبا ایئرلائن کا تھا جو اندرون ملک ہی ایک شہر بائیدوا سے ملکی دارالحکومت کی طرف پروز کررہا تھا، حادثے کی وجوہات ابتک واضح نہیں ہوسکیں۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.