عمران خان کو جتنا کھلا چھوڑا یہ اداروں پراتنا ہی حملہ آورہوں گے،مریم اورنگزیب

1 207

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جتنا کھلا چھوڑیں گے یہ اداروں پر اتنا ہی حملہ آور ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ہٹلر کی ذہنیت رکھنے والے شخص ہیں، وہ خود کو آئین اورقانون سے بالاتر سمجھتے ہیں اور مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتے ہیں، عمران خان نے اقتدار کی کرسی ہلنے پر آئین توڑا، 3 اپریل کو عدالتیں کھلیں کیونکہ عمران خان آئین شکنی کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کا فیصلہ دینا ہے، آج اسی فارن فنڈنگ سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو تعینات کیا تھا، وہ چیف الیکشن کمشنر کو کہتے ہیں کہ مجھ سےچور دروازے سے ملو، وہ چیف الیکشن کمشنر کو جاوید اقبال بنانا چاہتے ہیں، الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کسی صورت جاویداقبال نہیں بنیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ ہر تقریر میں افواج پاکستان پر تنقید کرتے ہیں، جس دن سائفر ملا اس دن ہی عمران خان نے کیوں کمیشن نہیں بنایا، اس کو جتنا کھلا چھوڑیں گے یہ اداروں پر اتنا ہی حملہ آور ہوگا، آج وہ الیکشن کمشنر کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں،کل کہیں گے کہ چیف جسٹس استعفیٰ دیں۔ اداروں کو چاہیےکہ اس کےخلاف کارروائی کریں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف کیسز بنائے گئے، عمران خان کے پاس اقتدار تھا تو ڈسکہ الیکشن میں عملہ چوری کیا، گولیاں چلوائی گئیں، آج اقتدار میں نہیں تو اداروں کو دھمکی دیتے ہیں، پارلیمان اس سے سوال کرے تو کہتے ہیں کہ پارلیمان بند کرو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کا ایک روپیہ بھی نہیں آیا، ہم نے ملک میں مشکل فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عمران خان آئی ایم ایف کا غلام ہے، ان ہی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا،عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام لانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں معاشی عدم استحکام آئے۔

1 Comment
  1. […] ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ امریکی سازش سے لائی گئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.