تیزگام ٹرین میں مجرا کروانے والے دو افراد گرفتار

0 126

 لاہور: ریلوے پولیس نے تیزگام ایکسپریس ٹرین میں خواجہ سراؤں کو بلوا کر مجرا کروانے والوں میں سے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

‏پولیس کے مطابق تیزگام واقعے میں ملوث ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، ریلوے پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چلتی ٹرین میں خواجہ سراؤں کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس کے بعد وزارت ریلوے نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.