کوہلو، سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کئے گئے ٹینٹ فروخت ہونے لگے

0 173

کوہلو سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کئے گئے ٹینٹ فروخت ہونے لگے سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر پچھلے دودنوں سے مسلسل وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کچے مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔

مسلسل دو دنوں سے جاری بارش نے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، کئی علاقوں کے سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امدا کے منتظر ہیں جبکہ مختلف سیلاب متاثرین کو خیمے فراہم کردئیے گئے ہیں لیکن پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ دیگر سامان تاحال سیلاب متاثرین کو نہیں ملا، بااثر لوگوں کی سفارشات پر ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو خیمے فراہم کردیے ہیں، جو سرعام سڑکوں پر فروخت ہونے لگے ہیں۔

سیلاب متاثرین نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ سامان سفارشی لوگوں کے بجائے اصلی حقداروں کو فراہم کیا جائے تاکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی آسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.