دہانہ سر پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا گیا

0 174

شیرانی کمشنر ژوب ڈویژن سردارزادہ سعید احمد عمرانی نے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ڈی آئی خان روڈ دھانہ سر کے مقام کا دورہ کیا وہاں مسافروں سے ملے اور ان کو کھانا کھلانے کی ازخود نگرانی کی اور انکو ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔

کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجاز احمد جعفر اور ضلعی انتظامیہ نے دھانہ سر کے سنگلاخ پہاڑوں کے درمیان طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے ھوئے مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کیا تمام مسافروں کو لوکل گاڑیوں میں ژوب لایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.