جیکب آباد، مرزا شاخ کو 30 فٹ چوڑا شگاف، تین گاؤں زیر آب

0 74

 جیکب آباد کے قریب مرزا شاخ کو 30 فٹ چوڑا شگاف، تین گاؤں زیر آب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے مرزا شاخ کو گاؤں نیک محمد پہوڑ کے مقام پر 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے باعث تین گاؤں زیر آب آگئے، شگاف کو پر کرنے کے لیے محکمہ آبپاشی کا کوئی عملدار نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو عارضی طور پر بند کردیا ہے لیکن کسی بھی وقت دوبارہ شگاف پڑسکتا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچا جس کی وجہ سے تین گاؤں ڈوب گئے، اگر شگاف کو پر نہیں کیا گیا تو جونگل شہر ڈوب سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شگاف کو فی الفور بند کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.