کوئٹہ سٹی نالہ آپریشن، منشیات کے عادی افراد نے دیگر علاقوں کا رخ کرلیا

0 104

کوئٹہ  پولیس کی جانب سے سٹی نالے میں کامیاب آپریشن کے بعد منشیات کے عادی افراد نے سریاب ،موسی کالونی ،لوڑکاریزودیگر علاقوں کا رخ کرلیا ،عوامی حلقوں نے آئی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف ان علاقوں میں بھی کامیاب آپریشن کیا جائے اورانکا قلع قمہ کیا جائے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شہریوں نے کہاہے کہ کوئٹہ میں سٹی نالہ کے بعد پیش خدمت ہے کلی قمبرانی کلی لوڑ کا ر یز ،کلی جتک سریاب روڈ سریاب مل کالونی ،غوث قبرستان ، یونیورسٹی آف بلوچستان کے سامنے جو نالہ ہے وہاں نالے میں بیٹھے یہ افراد نے اس جگہ کو منشیات کا گڑھ بنادیا ہے جس سے لوگ کافی پریشان ہیں اور نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں ڈی آئی جی سے اپیل کرتے ہیں کے ان کے خلاف کاروائی کرے اور منشیات کا خاتمہ کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.