لاہور میں بیوی کو قتل کر کے اغوا کا ڈرامہ رچانے والا شوہر گرفتار

0 88

 لاہور: پنجاب پولیس نے اہلیہ کو قتل کرکے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے شوہر کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی۔

 قتل کی واردات میرپور میں پیش آئی جہاں ظالم شوہر نے بیوی کو دھوکے سے بلاکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہںا ہے کہ نیلم شہزادی نامی خاتون کو شوہر وہاب خان نے معمولی تلخ کلامی پر گلہ دبا کر قتل کردیا تھا بعدازاں تھانے میں مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کو چھ ماہ کی بیٹی سمیت میرپور ملنے کےلیے بلایا اور پھر موقع دیکھ کر بیوی کو قتل کرکے لاش ہوٹل میں پانی کی ٹینکی میں چھپا دی اور بیٹی کے ہمراہ لاہور آگیا۔

انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور محمد ریاض کا کہنا ہے کہ ملزم کے انکشاف پر میرپور ہوٹل سے مقتولہ کی لاش برآمد کرلی ہے۔

پولیس انسپکٹر محمد ریاض کا کہنا ہے کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شواہد کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا ہے، پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.