پنجاب؛ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 7 دہشت گرد گرفتار

0 103

 لاہور: پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم  ڈیپارٹمنٹ  کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں زاہد خان ، عبداللہ ، نعمان، اکرم ، صدیق ، احسن اور شعیب شامل ہیں، جن کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ  اور  ممنوع لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 7 دن کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے ۔ کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی  جب کہ 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.