دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے، افغان وزیر خارجہ کا مطالبہ

0 139

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے کہاہے کہ دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے،ہر ملک افغانستان کو اپنی نظر سے دیکھے ،افغانستان پرامن اورحکومت مضبوط ہے دنیا کے لوگ وہاں آسکتے ہیں ۔

او آئی سی وزراءخارجہ کے غیر معمولی اجلاس میںافغان عبوری وزیر خارجہ امیر متقی نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے،تسلیم کرنا طالبان حکومت کا حق ہے۔

انہوںنے کہاکہ افغان خواتین آزاد اور بااختیار ہیں،خواتین کے حقوق بارے ایک فرمان جاری کیا ہے،خواتین کو افغانستان میں کوئی مسئلہ نہیں بس میڈیا مشکلات کو اجاگر کرتا رہتا ہے،ہر ملک افغانستان کو اپنی نظر سے دیکھے ،افغانستان پرامن اورحکومت مضبوط ہے دنیا کے لوگ وہاں آسکتے ہیں ،وہاں آہستہ آہستہ تمام سفارتخانے کھل گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا افغانستان کو اب بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.