ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر آئی ہے، چنگیز خان جمالی
اوستہ محمد(امروز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کراچی میں گیس سلینڈر اور کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دھشت گردی کی لہر آئی ہے اور اس میں غیر ملک کی ملوث یقینی ہے
انہوں نے اس دہشت گردی میں ہونے والے جانوں کے نقصان اور زخمی ہونے والوں پر بے حد افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ان دھماکوں میں شہید ہونے والوں کو معاوضہ دے اور زخمیوں کو سرکار خرچ پر اعلاج کرے میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ دھشت گردوں کی کوئی دین دھرم نہیں اور وہ نہ تو انسان ہیں نہ حیوان یہ درندے ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ ان دھشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے
اور انتظامیہ اور حساس اداروں کا الرٹ کرے ، ان دھماکوں میں بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائے ہوتی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ میں ان متاثرہ خاندان کے دکھ اور تکلیف میں ساتھ ہوں انہوں نے کہا کہ کراچی میں گیس سلینڈر دھماکہ کی تحقیقات کی جائے کہ اس کے اصل وجوہات کیا ہیں۔