یونیورسٹی آف بلوچستان اور کارپوریٹ انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ

0 122

کوئٹہ (امروز نیوز)یونیورسٹی آف بلوچستان اور کارپوریٹ انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اِن انوائرمنٹ سائنسز یونیورسٹی آف کلوراڈا یو ایس اے کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط ہوا۔ اس موقع پرجامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور ولید ابدالتی ڈائریکٹر کارپوریٹ انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اِن انوائرمنٹ سائنسز نے باہمی رضا مندی کے تحت یادداشت پر دستخط کئے۔ باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے باہمی مفاد کو مدنظر رکتھے ہوئے خطے میں زلزلے سے بچائو اور اقدامات کے حوالے سے تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے یو ایس اے جامعہ بلوچستان کو مختلف زلزلہ سے بچائو کے آلات فراہم کرے گی ۔ جس سے زلزلے سے متاثر علاقوں کو زلزلے کے نقصانات سے بچایا جاسکتا ہے۔ ایک دوسرے کے تعاون و اشتراک عمل کو بروء کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے زرائع، تحقیقی و تجرباتی مواد کے تبادلوں،اس حوالے سے دو طرفہ فنڈ مہیا کرنا اور تربیتی، انتظامی اہلکار کے تبادلے اور ایک دوسرے کے مدد اور رہنمائی سے دونوںاداروں کے مفاد میں کام کیا جائے گا۔اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ یو ایس اے(امریکہ) اور پاکستان کے بہتر تعلقات جہاں استوار ہیں اور مختلف معاملات کو مدنظر رکھا جارہا ہے وہاں صوبے کے معاملات اور زلزلہ سے بچائو کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔اور یقینا یہ باہمی سمجھوتہ اسکالرز اور صوبے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں صوبے کے ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو ریڈ زون پر واقع ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بلڈنگ کوڈ کی پاسداری اور ماہرین کے تجربات اور تحقیق کے مطابق تعمیراتی منصوبوں کو پروان چڑھائیں تاکہ قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جاسکے ۔ یو ایس سے کے پروفیسر نے صوبے کے ان علاقوں کے بارے میں مفصل نشاندہی اور آگائی مہیا کی ہے جسے صوبائی حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر بروء کار لایا جائے گا اور جامعہ بلوچستان اور سی آئی آر ایس مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیوں کو پروان چڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے ملکی اور بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ جس کا مقصدایک دوسرے کے تجربات اور معلومات سے ا ستفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے سمیت مختلف موضوعات پر مشترکہ طور پر تحقیقی اور تجرباتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ بعدازاں مہمان پروفیسر نے دنیا میں رونما ہونے والے زلزلے کے نقصانات اور اور ان ریڈ زون کی نشاندہی کی جس میں ہمارے ملک کے بہت سے علاقوں سے گزرتی ہے اور جدید آلات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نصب کئے گئے ہیں تاکہ زمین کے مداراور حرکات کا جائزہ لیا جاسکے ۔ آخر میں وائس چانسلر نے مہمان پروفیسر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیس کی۔ اس موقع پر جامعہ کے پروفیسر ڈاکٹر دین محمد ، ڈاکٹر عبدالسلام، جیند خان جمالدینی، ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.