سوڈان پر باہر سے کوئی حل مسلط نہیں کیا جائے گا‘امریکہ

0 104

واشنگٹن (امروز نیوز)امریکی قومی سلامتی کونسل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خاص اور افریقہ کے امور کے لیے سینئر مشیر سیریل سارٹر کا کہنا ہے کہ سوڈان پر باہر سے کوئی حل مسلط نہیں کیا جائے گا۔سارٹر کا یہ بیان خرطوم میں سوڈانی صدر کے معاون فیصل حسن ابراہیم سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان اس وقت عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے تاہم اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ حکومت شہریوں کے پر امن اظہار کے حق کا احترام کرے۔ سارٹر نے مظاہرین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پر امن رہنے پر کاربند رہیں۔امریکی عہدیدار کے مطابق مزید صبر کے ذریعے حکومت کوئی سیاسی حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور سوڈان پر باہر سے کوئی حل نہیں تھوپا جائے گا۔دوسری جانب فیصل حسن ابراہیم نے باور کرایا ہے کہ سوڈان مشترکہ دل چسپی کے تمام امور میں امریکا کے ساتھ بات چیت پر کاربند ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.