اورنج ٹرین کی آپریشنل کاسٹ کم کرنے کیلئے انٹرنیشنل کمپنیوں سے مدد حاصل کرینگے‘مخدوم ہاشم جواں بخت
لاہور ( امروز نیوز) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کی آپریشنل کاسٹ کم کرنے کیلئے انٹرنیشنل کمپنیوں سے مدد حاصل کرینگے،میٹرو بس کی سبسڈی کم نہیں کررہے اور نہ ہی اسے پرائیویٹ کرنے کا کوئی ارادہ ہے ۔ لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں اور اورنج ٹرین جون جولائی میں چلائی جائے گی۔اورنج ٹرین کی آپریشنل کاسٹ کم کرنے کیلئے انٹرنیشنل کمپنیوں سے مدد حاصل کرینگے اس حوالے سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ہاشم جواں بخت نے کہا کہ میٹرو بس کی کوئی سبسڈی کم نہیں کر رہے،میٹرو کو پرائیوٹ کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی الیکشن سے قبل ایسے حربے استعمال کرتا ہے،وہ پاکستان سے کسی صورت الجھنے کی جرات نہیں کر سکتا اگر ایسا ہوتا ہے تو منہ توڑ جواب دینگے۔