حکمرانوں نے بلوچستان کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے ،بلا ول بھٹو زرداری

0 114

نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ بلوچستان کے طلبہ کو جامعات میں داخلہ کیلئے بھی لانگ مارچ کرنا پڑتا ہے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سے پا کستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفا قی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے بلا ول ہا ﺅ س میں ملا قات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیاں ملک کی مجمو عی سیا سی صورتحال اور بلو چستان کے حالات پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرادی نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے بلوچستان کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ بلوچستان کے طلبہ کو جامعات میں داخلہ کے لیئے بھی لانگ مارچ کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ اب تمام مسائل کے حل کے لیئے مارچ میں مارچ کرنا ہوگاپیپلز پارٹی حکومت میں آکر آغازِ حقوقِ بلوچستان پروگرام کو بحال کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.