عوام کی خدمت اور بنیادی مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے، ذابد علی ریکی

0 274

واشک(امروز ویب ڈیسک)علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور بنیادی مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے جسکو نبھانے کے لیئے کوشان ہوں آخری حد تک عوامی مسائل کے حل اور حلقہ انتخاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں رہونگا ان خیالات کا اظہار دورہ واشک کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ بےروزگاری کے خاتمے کے لیئے ہر ممکن کوشش میں لگا ہوں

تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار مل سکے انھوں نے کہا کہ واشک کے باسی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رہے ہیں واشک کی پسماندگی و بدحالی و ناخواندگی ایک بڑے پیکج کا منتظر ہے کیونکہ واشک ایک وسیع و عریض ضلع ہے جس میں پانی صحت تعلیم بےروزگاری ایک اہم انتہائی قابل توجہ ہیں انھوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی

جسکے پسماندگی اور بےروزگاری میں اضافہ ہوا واشک کے باسی غربت کے لکیر سے بھی نیچے کی زندگی گزار رہے پہاڑوں اور ریگستانوں میں زندگی بسر کرنے والے ہزاروں باسی آج بھی بنیادی مسائل کے حل کے منتظر ہیں جبکہ ہم نے دستیاب وسائل کے تحت تمام دیہاتوں کو یکسان ترجیع دیکر عوامی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے بدقسمتی سے عوامی نمائندگی کو پس پشت ڈال کر غیرمنتخب افراد کو فوقیت دی گئی جس سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا اور یکطرفہ نظرکرم نے اہلیان واشک کے اجتماعی مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی

جس سے مسائل بڑھتے گئے ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ہم نے انتقام بد نیتی کی سیاست نہیں کی جس نے ہمیں ووٹ دی یا نہ دی ہم نے اجتماعی ترقی کو اہم سمھجا اور اپنے فنڈز سے پانی صحت تعلیم کے لیئے فنڈز فراہم کرکے حق نمائندگی کا حق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ الحمد اللہ ہمارہ دامن کرپشن و کمیشن جیسے لعنت سے پاک ہے عوام کے پیسے عوام پر ہی خرچ کرنا ہمارا منصوبہ رہا ہے اور اللہ پاک کی مدد ونصرت سے ہمیں کامیابی ملی ہے واشک کے عوام کے حقوق پر کسی بھی قسم کی سودی بازی نہیں کی ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی عوامی حقوق کا محافظ بنکر آگے بڑھتے رہیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.