بلاول بھٹو کو کٹھ پتلی حکومت پر تنقید کی پاداش میں نیب طلب کیا گیا ‘ بختاور بھٹو

0 125

لاہور(امروز نیوز) سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان کوطالبان خان قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ اسلا م آباد میں طالبان خان حکومت کی جھلک نظر آ رہی ہے،یہ میرے خاندان کی تیسری نسل ہے جس کا جعلی مقدموں میں ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آمروں کے ڈھانچوں کو آج بھی کوئی نہیں چھو سکتا۔میرے نانا کے قتل کا آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے اس ناقص نظام میں بھٹو کے نواسے کا تو احتساب کرنے کی جرات ہے لیکن ضیا ءالحق کے بیٹے کہاں ہیں ؟۔کیوں مشرف گولف کورٹس اور پی ایس ایل میں جاتا ہے،اس حکومت اور ضیا ءالحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کس اختیار سے اور کس بنا ءپر آمر کا بنایا نیب منتخب حکومتیں گراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو کٹھ پتلی حکومت پر تنقید کی پاداش میں طلب کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کو حکومت کی حامی کالعدم جماعتوں کے متعلق بات کرنے کی وجہ سے طلب کیا گیا ہے۔ بختاور بھٹو نے کہا کہ انتہاپسندوں کے حامی وزرا ءکو برطرف کرنے کے مطالبے کی وجہ سے بلاول کو نیب نے طلب کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.