پاکستان میں سب سے پہلے بلوچستان میں گاڑیوں کے رجسٹریشن بک سمارٹ کارڈ شروع کیا گیا ہے
کوئٹہ(امروز نیوز)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد شاہوانی اور دیگر تمام اراکین کی مشاورت سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سب سے پہلے بلوچستان میں گاڑیوں کے رجسٹریشن بک سمارٹ کارڈ شروع کیا گیا ہے حکومت کا یہ عمل ہمیں اس وقت تک نامنظور ہے جب تک ہمارے صوبہ بلوچستان غیر ملکیوں سے پاک نہیں کیا جاتا پورے ملک میں سب زیادہ بلوچستان میں غیر ملکی آباد ہیں ہر قسم کے کاروبار پر قابض ہوچکے ہیں جس سے مقامی لوگوں کی حق تلفی ہو رہی ہے ہمارے تمام شاہراہوں کے چیک پوسٹوں پر غیر ملکی لوگوں کی وجہ سے رشوت کا بازار گرم ہے جس میں نادرا سر فہرست ہے بلوچستان کے تمام شاہرائیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں ٹر ک اڈہ ہزارگنجی کے آس پاس ملحقہ روڈ تالاب کا نظر کر رہا ہے ٹرک اڈہ میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے لہذا ہم چیف آف آرمی اسٹاف گورنر بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ سب سے پہلے ہمارے صوبے سے غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے اس کے بعد سمارٹ کارڈ کا اجراءکیا جائے تب تک ہم گاڑی رجسٹریشن سمارٹ کارڈ نہیں بنائیں گے ۔