رہائشی منصوبوں میںبلوچستان کو ترجیح دی جا ئے گی : مولانا واسع

0 34

کوئٹہ:  جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر و نومنتخب وفاقی وزیر ہاﺅسنگمولانا واسع نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کو وفاق کی جانب سے ہاﺅسنگ اسکیمات میں نظر انداز کیا گیا ہے مگر اب اسکیمات میںبلوچستان کو ترجیح دی جا ئے گی سابقہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، اب وزیراعظم میاںمحمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم جلد ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی ، جمعیت علماءاسلام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بحیثیت وفاقی وزیر حلف لینے کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں ، اراکین اسمبلی ، سینئر کارکنوں و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی ، مولوی کمال الدین ، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ ، یونس عزیز زہری ودیگر بھی موجود تھے ۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جماعت کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوںنے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا ترنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے ہاﺅسنگ اسکیمات میں جس طرح لوٹ مار مچایا ہوا تھا اس کا حساب ضرور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بلیلی اور وحدت کالونی میں سابقہ حکومت نے نئے پاکستان کے نام سے ہاﺅسنگ اسکیم جس میں طرح اقرباءپروری کی بنیاد پر پلاٹ دیئے گئے تھے اس کی بھی تحقیقات کی جائے گی اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈیڑھ سال میں عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور جمعیت علماءاسلام وفاقی حکومت میں ہوتی ہوئی آئندہ انتخابات کی تیاریاں بھی جلد شروع کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.