رائے طاہر حسین ڈی جی ایف آئی اے تعینات

0 249

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے پولیس سروس کے رائے طاہر حسین کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔رائے طاہر اس سے پہلے آئی جی بلوچستان پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب رہ چکے ہیں۔

سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ تاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.